لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں2 مقدمات درج کیے گئے، 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ 498 قانون شکنوں کو 8 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی1، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 398 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔