رقم جمع ہونے کے باوجود ریڑھیاں اور متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی:ریمارکس
لاہور( خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے تجاوزات کینام پر ریڑھیاں توڑنے اور بے روزگار کرنے کے کیس میں اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے تجاوزات کے نام پر ریڑھیاں توڑنے کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار حبیب اللہ و دیگر کے وکیل اورنگزیب تارڑ نے دلائل دئیے کہ درخواست گزار حاجی کیمپ کے قریب شوز کی ریڑھیاں لگا کر روزگار کماتا تھا،لوکل گورنمنٹ نے ریڑھیاں اٹھا کر بغیر قانونی جواز کے توڑ دیں،متاثرہ افراد کو نئی ریڑھیاں دینے کیلئے رقم جمع کروانے کا کہا گیا،انتظامیہ کی ہدایت پر ریڑھی بانوں نے 38 لاکھ روپے محکمہ کو جمع کرائے،رقم جمع ہونے کے باوجود ریڑھیاں اور متبادل جگہ فراہم نہیں کی گئی،درخواست گزار جولائی 2025 سے بے روزگار اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں،عدالت ڈی سی لاہور کو نئی ریڑھیاں اور متبادل جگہ کی فراہمی کا حکم دے،عدالت نے ریڑھی بان کی درخواست نہ نمٹانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے جسے نظر اندز نہیں کیا جا سکتا،ریڑھی بان جولائی سے دھکے کھا رہا ہے۔