لندن (آئی این پی )اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو برطانیہ میں "برین آف دا ائیر"کے اعزاز سے نوازا گیا۔اعزاز کا اعلان برطانوی پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب میں برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈ کین او بی ای نے کیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو یہ اعزاز دنیا کی سب سے بڑی بلاسود قرضے دینے والی تنظیم اخوت کی بنیاد رکھنے پر دیا گیا۔ برین ٹرسٹ کے بانی ریمنڈ کین نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو خراج تحسین پیش کیا اور اخوت کو ترقی پذیر ممالک کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر یاسمین قریشی اور برطانوی ہائوس آف لارڈز کی ممبر بیرونیس اددین بھی موجود تھیں۔