کراچی (خصوصی رپورٹ ) کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ دے کر دوسروں کی جان بچانے والے فائر فائٹر ہیرو شہید فرقان کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے شہید فرقان کی خدمات کے اعتراف میں قومی اعزاز دینے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔سانحہ گل پلازہ کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچانے والے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے فائر فائٹر شہید فرقان علی کو ان کی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں تمغ شجاعت سے نوازا جائے گا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید فائر فائٹر فرقان علی کے ؑ۷, قومی اعزاز کی منظوری دے دی ہے۔شہید فرقان علی کو یہ اعزاز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے دوران امدادی کارروائیوں میں غیر معمولی جرات اور فرض سے وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان قربان کرنے پر دیا جا رہا ہے۔