گیس پریشر میں کمی کی خبریں من گھڑت :ایس این جی پی ایل کی وضاحت

 لاہور(آئی این پی ) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے ۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن مناسب پریشر کے ساتھ صارفین کو گیس فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن سردیوں کے دوران خاص طور پر کھانا بنانے کیاوقات میں صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھے گی۔