بی بی پاکدامن کے علاقہ میں گیس کی بندش ، کم پریشر ، شہری پریشان

دن بھر گیس نہیں آتی ،شدید اذیت میں مبتلا ہیں، مسئلہ حل کیا جائے: شہری 
لاہور(خصوصی رپورٹ )بی بی پاکدامن کے علاقہ میں گیس کے لو پریشر سے رہائشی پریشان،سردی شروع ہونے سے قبل ہی گیس بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ بی بی پاکدامن کے علاقہ میں رہائشی گیس کو ترس گئے،کھانے کے تین اوقات میں بھی شہریوں کو پورے پریشر کے ساتھ گیس دستیاب نہیں گیس نہ ہونے کے باعث شہری متبادل ایندھن ایل پی جی استعمال کرنیپر مجبور ہیں ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس نہیں آتی ،شدید اذیت میں مبتلا ہیں،متعدد بار شکایات کرچکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہورہا۔