عافیہ صدیقی کیس: سمری وزیراعظم تک جلد پہنچانے کیلئے اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دلچسپ ریمارکس دیے کہ اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ صدیقی رہائی کے لیے امریکا جانے والے وفد اگر پرائیویٹ گیا تو خرچہ حکومت دے گی یا نہیں؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو سمری وزیر اعظم کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کو سمری بھیجیں تاکہ وہ غور کریں کہ امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا۔