عالیہ حمزہ سیاسی کمیٹی کی سربراہ ، نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی، بانی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا، عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔بانی کو پارٹی رہنمائوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بانی نے سینیٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے اور شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔