ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں :پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، ایئرلائنز اور ریزا سسٹمز، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔