جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دینے سے وڈیرہ شاہی جیت گیا اور انصاف ہار گیا۔
انہوں نے قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ ام رباب چانڈیو نے بھی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا، اور سرداروں کی خواہش ہے کہ وہ اسے ڈرا ہوا اور روتا ہوا دیکھیں، مگر یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔