اکبر پورہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ریلوے لائن پر لگے پلر سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، موٹرسائیکل سٹارٹ کرتے ہی بے قابو ہو گئی اور پلر سے ٹکرائی۔ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ فوراً دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص محنت کش اور قلفیاں بیچ کر گزر بسر کرنے والا تھا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق کی شناخت ڈیرہ اشرف کے رہائشی مجید کے نام سے کی گئی۔ وہ چار بیٹیوں اور دو بیٹوں کے باپ تھے۔