چونگ کے علاقے میں ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ ریاض اور 42 سالہ شفیق کے طور پر ہوئی۔ ریسکیو اور پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے، لاشیں مردہ خانے منتقل کی گئیں، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔