وزیراعلیٰ پختونخوا ) گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،سینئر سول جج نے مقدمہ میںمسلسل پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے سماعت9جولائی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں مسلسل عدم پیشی پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود سہیل آفریدی پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت9 جولائی تک ملتوی کر دی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔