ریاستی اداروں پر الزامات، سہیل آفریدی کو عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آبادکی مقامی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس میں عدم حاضری پرسہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے  گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبرتک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔دریں اثناء  انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف 26 نومبر احتجاج اور سپریم کورٹ کیسز پر سماعت ہوئی۔ انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور چاروں ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسد قیصر کی 9، عاطف خان کی 4، لطیف کھوسہ کی 3 اور فیصل امین گنڈا پور کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔