اسلام آباد(آن لائن)عمران خان سے اعلیٰ شخصیت کی ملاقات سے متعلق متنازع خبر کے حوالے سے یوٹیوبر رضی طاہر کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پراین سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سابق اعلیٰ شخصیت کی ملاقات کی متنازع ٹویٹس کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے یوٹیوبر رضی طاہر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔