اسلام آباد(آئی این پی )متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے سابق رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ریلیف دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایمان مزاری پیش نہیں ہوئیں۔دورانِ سماعت عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ایمان مزاری کو 104 بخار ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، انہیں خود بھی بخار ہے لیکن وہ اس لئے عدالت آئے ہیں تاکہ یہ نہ لگے کہ وہ بہانہ کر رہے ہیں