بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا کراچی کا تاجر سپردِ خاک

کراچی(آئی این پی  ) بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے کراچی کے تاجر علی جمیل کو سپردِ خاک کردیا گیا‘نمازِ جنازہ میں لواحقین، دوستوں اور تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شرکا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری تحقیقات اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا۔