ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا، میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ خاک

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی، جس کے بعد اْنہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔نمازِ جنازہ میں عزیزواقارب، دوست احباب اورسابقہ کولیگز نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنرڈاکٹر شمشاد اختر کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔اسٹیٹ بینک پاکستان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے کی جانب سے ہم اپنی سابق گورنر، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پْرملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔