وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔200 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ اور300 اور اس سیزائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ ریٹ مقررکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نیپراوفاقی حکومت کی درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کرے گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی تجویز کردہ نرخوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق 700 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے کے لیے 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ ‘600 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 42 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔500 اور اس سیزائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 41 روپے 62 پیسے فی یونٹ‘400 اور اس سیزائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 40 روپے 20 پیسے ‘300 اور اس زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 37 روپے 99 پیسے اور200 اور اس سیزائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ ریٹ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔