صارفین کیلئے خوشخبری ‘ جون میں بجلی مہنگی نہیں ہو گی

اسلام آباد(آن لائن)بجلی صارفین کیلئے خوشخبری سامنے آگئی ہے اوربروقت موثر اقدامات سے جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگاحتی کہ آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔بلکہ تقریبا 20پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع بھی ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی صارفین کو 5سے 6روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچالیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق  ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا ۔پاور ڈویژن نے صارفین کو ممکنہ 38ارب روپے کو اضافی بوجھ سے بچالیا ہے ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق  ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73روپے  فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے۔پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور سپیشل پیکج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔مقا