جنرل ہسپتال انتظامیہ کو یوم عاشور تک الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا یوم عاشور ہمیں صبر و تحمل اور قربانی کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس دن کی مناسبت سے اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے جنرل ہسپتال انتظامیہ، سٹاف اور شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا 7جولائی تک شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکیں گے جبکہ 9ویں اور10ویں محرم الحرام کو شعبہ حادثات میں اضافی عملہ تعینات ہوگا۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے کہا جنرل ہسپتال اس سال بھی 10محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی صورتحال کے لئے اپنے انتظامات مکمل رکھے گا۔