لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ یوم عاشورکی227مجالس اور46عزاداری جلوسوں کوسکیورٹی فراہم کی گئی، لاہورپولیس کے10ہزارسیزائدافسران واہلکارتعینات ہیں،16ایس پیزاور 47 ایس ڈی پی اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔136ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشنزاور616 اپر سبارڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں، یوم ِ عاشور کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔یوم ِعاشورکی مجالس اور جلوسوں کی 7 / 24مانیٹرنگ کی جارہی ہے،نقص امن کی کسی بھی کوشش پر بلا امتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے،سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوان الرٹ ہو کر فرائض انجام دیں۔