قصور،پتوکی(خصوصی رپورٹ)پتوکی کے نواحی علاقے جمبر بی ایس لنک نہر میں گرنے والے آئل ٹینکر حادثہ میں 4 روز کے آپریشن کے بعد ریسکیو 1122 نے گْم ہونے والے ڈرائیور محمد اختر کی لاش کو نکال لیا جبکہ ہیلپر مختار کی لاش کی تلاش جاری ہے ،ریسکیو ٹیموں کے اہلکاراور غوطہ خور آپریشن میں مصروف ہیں۔