اسلام آباد(آئی این پی )سینئر سیاستدان سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی نہیں چھوڑ ی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اگرچہ گزشتہ 3 سال سے میں کسی ذمہ داری پر ہوں نہ ہی کسی بھی سطح کے تنظیمی فورم کا ممبر لیکن میرا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کے کارکنوں کی جمہوریت کیلئے جدوجہد، قید و بند، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔