بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم

 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کئے جاتے ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ، اعلان کل متوقع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔ ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کئے جاتے ہیں، وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی، پاور سمارٹ ایپ کے تحت اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کے نئے منصوبے کی بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔