کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر ٹارمک ایریا میں کھڑے ہوئے طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کارگو کمپنی کا طیارہ معمول کی لوڈنگ/ ان لوڈنگ کیلئے پارک کیا گیا تھا۔ پارکنگ میں کھڑے طیارے کو اچانک ایک لوڈر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک گیلی سطح کی وجہ سے فیل ہوئے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔