امریکی ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے،ایک شخص ہلاک ،3 شدید زخمی

 واشنگٹن (آئی  این پی )امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیاروں کے دوران  پرواز  فضا میں  تصادم   کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک جب کہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک تصادم اس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے