لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بارہ سالہ بچہ کو اغواء کرلیا اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بارہ سالہ محمد مدنی صبح گھر سے سودا لینے کیلئے نکلا، واپس نہیں آیابارہ سالہ بچے کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص نے لفٹ دینے کے بہانے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے مبینہ اغوا ء کار کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی موٹر سائیکل کو بچے سے باتیں اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچے کو جلد از جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔