موٹرسائیکل چوری کرنیوالے پیشہ ور چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی پیشہ ور چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیشاہدرہ سے موٹرسائیکل چوری کرنیوالے پیشہ ور چور کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موقع سے گرفتار کرلیا گیاسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹرسائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہیملزم فیاض ریکارڈ یافتہ ہے، متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے 24/7 فیلڈ میں موجود ہیں۔