ملزم اسلم ریکارڈ یافتہ ہے مزیدکارروائی کیلئے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی پیشہ ور چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اچھرہ میں آٹو رکشہ چوری کرنیوالے پیشہ ور چور کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ مشکوک رکشہ سوار کو رکنے کا اشارہ کیا فرار ہونیکی کوشش ناکام۔ڈولفن ٹیم نے ملزم کو رنگے ہاتھوں رکشہ چوری کرکے لیجاتے ذیلدار روڈ پر گرفتار کیا گیا ملزم اسلم ریکارڈ یافتہ ہے مزیدکارروائی کیلئے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ڈولفن سکواڈ 24/7 پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔