2 رکنی نو عمر پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نو عمر پیشہ ور موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے بعد ملتان روڈ کے قریب ملزمان کو راؤنڈ اپ کرلیا گیاملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان کے انکشاف پر مزید 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ملزمان نے ہنجروال، اورساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری کی تھی۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شہری موٹر سائیکل اور گاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔