جاپان: رن وے پر بھالو کی چہل قدمی سے درجن پروازیں متاثر

ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں ائیر پورٹ کے رن وے پر بھالو کی چہل قدمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے یاماگاتا ائیر پورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک کالا چھوٹا بھالو رن وے پر مٹر گشت کرتا نظر آیا۔رن وے پر بھالو کی موجودگی نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوانے کے ساتھ ساتھ درجنوں پروازوں کے شیڈول میں خلل پیدا کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور بھالو کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور بھالو کو رن وے پر پکڑنے میں مصروف ہوگئی جس کی ویڈیو عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی زینت بنی۔