واشنگٹن (آئی این پی )ناسا کی خلاباز خاتون سنیتا ویلیمز نے خلاء میں کل 62گھنٹے کی مجموعی چہل قدمی کرکے نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔سنیتا نے سابق خلاء باز پیگی وٹسن کے 60گھنٹے 21منٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی خلائی سٹیشن نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سنیتا خلائی سٹیشن کے باہر تھیں اور ریڈیو کمیونی کیشن ہارڈویئر کو نکالنے کے لیے اپنا سپیس واک جاری رکھی ہوئی تھیں۔ سپیس واک کے دوران سنیتا کو آئی ایس ایس کے ہارڈویئر کو برقرار رکھنے اور مزید تجزیہ کے لیے ڈیسٹینی لیبارٹری اور کویسٹ ایئر لاک سے سطحی مواد کے نمونے جمع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔