کوئنزلینڈ (آئی این پی)ایک آسٹریلوی غوطہ خور نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ پانی کے اندر طویل چہل قدمی کر کے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ سے تعلق رکھنے والی غوطہ خور ایمبر برک نے ایک ہی سانس میں ایک امریکی فٹ بال کے میدان کی لمبائی سے بھی زیادہ چل کر پانی کے اندر سب سے طویل چہل قدمی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمبر برک جسم کو 90 ڈگری کے زاویے پر رکھے سوئمنگ پول کے نچلے حصے پر چلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔