مہاراشٹر میں سکولوں کے اطراف جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی عائد

مہاراشٹر میں سکولوں کے اطراف جنک فوڈ کی فروخت پر پابندی عائد

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے سکولوں اور ان کے 50 میٹر کے دائرے میں جنک فوڈ کی فروخت، مفت تقسیم اور تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نئے احکامات کے تحت وڑا پاؤ، سموسے، چپس، کولڈ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، چاکلیٹ، آئس کریم اور زیادہ چکنائی، نمک اور چینی والی دیگر غذائی اشیا سکولوں کے اطراف فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بچوں میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا، موٹاپے، ذیابیطس اور طرزِ زندگی سے جڑی دیگر بیماریوں کی روک تھام کرنا ہے۔ایف ڈی اے نے سکول انتظامیہ کو فوڈ سیفٹی کے قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔