سپریم کورٹ، بی ایل اے سے مبینہ تعلق ، بینک ملازم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)سے مبینہ تعلق رکھنے والے ملزم بلال کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے  التوا کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس میں مزید دستاویزات جمع کرانی ہیں