مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد: دل، دماغ، ہڈیوں اور ہارمونز کیلئے مفید

لندن(آئی این پی)مونگ پھلی کو عموما صرف ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اب ماہرین اسے غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔چھوٹے سے دانے میں بیشمار وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو دل، ہڈیوں، دماغ اور ہارمونز کے نظام سمیت مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔مونگ پھلی میں موجود ارجنائن، میگنیشیئم اور دیگر غذائی اجزا خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، فشار خون کو قابو میں رکھتے ہیں اور سوزش کم کرتے ہیں، جو دل کی بیماریوں سے بچا میں مدد دیتے ہیں، میگنیشیئم اور کاپر جیسے منرلز ہڈیوں کو مضبوط بنانے، کیلشیم اور ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔