پشاور(آئی این پی )پشاور میں مونگ پھلی فروخت کرنے والی بچی شمائلہ انگریزی سمیت چھ مختلف زبانوں پر مکمل عبور رکھتی ہے۔تفصیل کے مطابق پشاور کے پسماندہ علاقے میں ایک بچی،جو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے لیکن مقامی زبان کے ساتھ وہ انگریزی اور دیگر زبانیں بھی فرفر بولتی ہے۔یہ حیرت انگیز بچی شمائلہ ہے جس نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا بلکہ اس کی تعلیم وتربیت گھر کے اندر ہی ہوئی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پراعتماد انداز میں روانی کے ساتھ انگلش بولتے ہوئے انٹرویو دے رہی ہے۔یہ لڑکی جس کی عمر 10 سال کے قریب ہے، پشاور کے پہاڑی علاقے کے دامن میں ایک اسٹال لگا کر سیاحوں کو مونگ پھلی، سورج مکھی کے بیج اور مختلف اسنیکس فروخت کرتی ہے