لاہور(نیٹ نیوز )مونگ پھلی کا مکھن بہت سے لوگوں کی روزانہ کی خوراک کا اہم حصّہ ہے لیکن اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ اس کا علم بہت ہی کم لوگوں کو ہے۔انسان کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل غذائوں کے صحت پر اثرات کے بارے میں علم ہونا بہت ضروری ہے اس لیے آج یہاں مونگ پھلی کے مکھن کے فوائد ان فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں جو مختلف سائنسی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔پروٹین فراہم کرنے کا اہم ذریعہ مونگ پھلی کے مکھن میں پروٹین ایک اہم غذائیت ہے۔ یہ دو کھانے کے چمچ یعنی تقریباً 7 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے جو ماہرین کی جانب سے انسان کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تجویز کی گئی پروٹین کی مقدار کا تقریباً 14 فیصد ہے۔علاو ازیں 2 چمچ مونگ پھلی کے مکھن میں تقریباً 16 گرام صحت مند چکنائی موجود ہوتی ہے، پروٹین اور صحت مند چکنائی کے اس امتزاج کی بدولت یہ دیر تک بھوک لگنے کا احساس نہیں ہونے دیتا اور اس وجہ سے یہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے مفید ہے۔سْپر فوڈ کلونجی کے صحت پر 5 حیران کْن فوائد2022ء کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ موٹاپے میں مبتلا 24 خواتین جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل کیا تھا ان کا وزن ایسی خواتین کے مقابلے میں زیادہ کم ہوا جنہوں نے مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں شامل نہیں کیا۔دل کی صحت کیلئے مفیددیگر گری دار میوے اور زیتون کے تیل کی طرح، مونگ پھلی کے مکھن میں بھی مونو سرچوریٹڈ فیٹ کی اچھی مقدار موجود ہے، اس لیے باقاعدگی سے اس کے استعمال سے صحت مند کولیسٹرول کی سطح بہتر رہتی ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔