چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھائو 5 اگست کو خیبرپختونخوا میں تحریک کی قیادت کروں گا علی امین گنڈاپور

 بانی پی ٹی آئی  کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 5 اگست کو ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے، بانی رہا ہوں گے،ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں
 میرے اوپر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں، ہمیشہ  سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھائو۔ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 5 اگست کو ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے، بانی رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں، میرے اوپر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا ہے، میرے خلاف جو کیس بنایا گیا ہے اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے ، میرے اوپر اسلحہ اور بوتلیں ڈالی گئی ہیں، جب یہ کیس بنایا گیا میں نہ ہی وہاں موجود تھا نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، میں اپنے صوبے میں اس احتجاج کو لیڈ کروں گا۔