بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے: اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے