سہیل آفریدی آج بانی سے ملاقات کے لئے جیل آئیں گے

راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے آج  رفقاء کی ملاقات کے سلسلے میں تحریک انصاف نے چھ اراکین کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ۔جمعرات کو ملاقات کے خواہشمند تمام اراکین کا تعلق  کے پی کے سے ہے۔سلمان اکرم راجہ کی جاری کردہ فہرست چوہدری یونس ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آٹھویں دفعہ ملاقات کے لئے جیل آئیں گے۔ایم این اے شاہد خٹک۔ صوبائی وزیر شفقت ایاز کا نام فہرست میں شامل  ہے جبکہ اراکین کے پی کے اسمبلی عاصم خان ریاض خان اور ارشد ایوب کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔