امریکی حکومت نے وینزویلا کی تیل کی صنعت کے لیے پابندیاں نرم کرتے ہوئے جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے، جس سے وینزویلا کی حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق، نئے لائسنس کے تحت وینزویلا کی تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کے لیے ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد وینزویلا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مواقع پیدا کرنا بتایا گیا ہے۔