لاہور: 16 سے 18 سال کے بچوں کو مشروط طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

لاہور: 16 سے 18 سال کے بچوں کو مشروط طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت

لاہور میں 16 سے 18 سال کے بچوں کو مشروط طور پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دی جائے گی، جس کا نفاذ آرڈیننس کے بعد شروع ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق، پرمٹ حاصل کرنے کے لیے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی اور بی فارم کے ساتھ والد یا گارڈین کی اجازت کا اسٹیٹمنٹ پیپر بھی جمع کروانا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ 16 سے 18 سال کے بچوں کو 150 سی سی سے اوپر والی موٹر سائیکل یا حد سے زیادہ طاقت والی الیکٹرک بائیکس چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مزید براں، پرمٹ ہولڈر کا پرمٹ 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر منسوخ کر دیا جائے گا اور اس کے بعد نئے لائسنس کے لیے درخواست دینا ہوگی۔