بھارتی سربراہ نے حساس دستاویزات چیٹ جی پی ٹی پر ڈال دیں

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ )امریکا کی سائبر اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے )کے عبوری سربراہ مدھو گوتمکالا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی ایجنسی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حساس معاہداتی دستاویزات چیٹ جی پی ٹی میں اپ لوڈ کیں۔ یہ انکشاف امریکی جریدے پولیٹیکو نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں متعدد خودکار سیکیورٹی وارننگز فعال ہو گئیں، جو وفاقی نیٹ ورکس سے حکومتی مواد کی چوری کو روکنیکیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔بھارتی نژاد ڈاکٹر مدھو گوتمکلا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون ہیں، کی یہ سنگین غلطی اس لیے بھی نمایاں ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے مئی میں ایجنسی میں شمولیت کے بعد چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لئے سیسا کے چیف انفارمیشن آفیسر کے دفتر سے خاص اجازت لی  تھی