پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ، آن لائن پرمٹ سسٹم فعال نہ ہو سکا
انتظامیہ کی جانب سے قائم پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا
تاخیرکے باعث پتنگ،گڈیاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے
لاہور (آئی این پی )لاہور میں بسنت کی رونقیں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ پتنگ بازی کے سامان کی قلت برقرار ہے جبکہ آن لائن پرمٹ سسٹم تاحال فعال نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق لاہورمیں پتنگ، گڈیاورڈورکی فراہمی بدستور محدود ہے، جبکہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ کے اجرا کے منتظرہیں،انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے پورٹل پرتاحال پرمٹ فارم دستیاب نہیں ہو سکا، جس کے باعث کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ لائسنس ہولڈرز آن لائن پرمٹ حاصل کرکے دیگر شہروں سیپتنگ بازی کا سامان منگواسکتے ہیں،تاہم تاخیرکے باعث پتنگ،گڈیاورڈورکی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے