اسلام آباد(آئی این پی )سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کی انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف کرپشن کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہیہ انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی ہے اور نجف حمید کے بینک اکانٹس اور تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کی جا چکی ہیں۔نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے نجف حمید کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے۔واضح رہے کہ نجف حمید کی زمین سے متعلق اسکینڈل میں پہلے ہی عبوری ضمانت منسوخ ہو چکی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی میں تیزی آ گئی ہے۔