50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن،2لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائیگی، وزیرتعلیم
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیرتعلیم پنجاب،سیکرٹری ہائیرایجوکیشن نے لندن میں گوگل کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پنجاب کے سرکاری سکولوں کی کلاس رومزمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولزلانیکافیصلہ کیا گیا ہے،50ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔2لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائیگی،پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،پنجاب کے سکولز کو گوگل کلاوڈ پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گوگل کے تحت پنجاب میں 25 ہزار کورس لانچ کیے جائیں گے، پنجاب میں گوگل کا وسیع و عریض مرکز بنے گا۔