غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو 15 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئیں، مختلف کیڈرز کی غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانے کو 4کروڑ کا نقصان ہوا،آڈٹ رپورٹ
پشاور(خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی میں 40 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سال 2021-22 آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق غیر ضروری ڈیلی ویجرز کو 15 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف کیڈرز کی غیر ضروری بھرتیوں پر بھی خزانے کو 4 کروڑ کا نقصان ہوا، پراونشل ڈائریکٹرز کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔ سکیورٹی آلات اور سپیشل الائونسز کی مد میں کمپنی کو 2 کروڑ 30 لاکھ کا نقصان ہوا۔چیف انٹرل آڈیٹر، منیجر کارپوریٹ فنانس کی تعیناتیوں میں بھی بے ضابطگیاں ہوئیں، دونوں تعیناتیوں سے خزانے کو 3 کروڑ 88 لاکھ روپے نقصان ہوا۔