بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بے قاعدگیاں، تحقیقات شروع

بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات، دو سال کا ریکارڈ طلب 
کوئٹہ (انٹرنیوز) بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آنے پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کے مطابق بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں، ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لیکر اضافی نمبر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ سے پچھلے دو سال کے امتحانی مراکز کا سارا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2023-24ء میں ہونیوالے امتحانی مراکز کے عملے کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، بورڈ کو 15طالب علموں کی پرچوں کی جوابی کاپیاں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔